18 مارچ، 2026، 1:26 PM

جنگ کا انیسواں دن؛ مقبوضہ فلسطین کے آسمانوں میں ایرانی میزائلوں کا راج

جنگ کا انیسواں دن؛ مقبوضہ فلسطین کے آسمانوں میں ایرانی میزائلوں کا راج

جنگ کے انیسویں روز ایران نے میزائل اور ڈرون حملوں میں شدت لاتے ہوئے دشمن کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور حالیہ کارروائیوں کے جواب میں سخت جوابی حملے کیے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران اور امریکہ و اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے انیسویں روز میدانِ جنگ میں طاقت کے توازن میں تبدیلی کے آثار پہلے سے زیادہ نمایاں ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق، جنگ کا انیسواں دن شہید علی لاریجانی اور شہید جنرل غلامرضا سلیمانی کی شہادت کی خبر کے زیرِ اثر شروع ہوا اور اس کے بعد ایرانی مسلح افواج کے فیصلہ کن جواب کے ساتھ آگے بڑھا اور ایران نے حساس اہداف پر ٹارگٹڈ میزائل اور ڈرون حملے جاری رکھے، خطے میں امریکی اڈوں اور مفادات کے خلاف خطرے کا دائرہ وسیع کیا اور اپنے دفاعی و بحری انتظامات کو مضبوط بنایا۔

اسی رات ایرانی مسلح افواج نے ایک مشترکہ اور موثر آپریشن کے تحت خطے میں امریکی اڈوں اور مقبوضہ علاقوں میں موجود ایران پر حملوں کے مراکز کو نشانہ بنایا۔ اس آپریشن میں امریکی فوج کے اڈے الازرق، العديد، الظفرہ، علی السالم اور الخارج کو طویل اور اوسط فاصلے تک مار کرنے والے ٹھوس اور مائع ایندھن والے میزائلوں عماد، قیام، ذوالفقار، دزفول کے ساتھ کروز میزائلوں اور حملہ آور ڈرونز سے نشانہ بنایا گیا۔

اسی طرح اشدود میں فضائی ایندھن و سپورٹ سینٹر اور فوجی و اسلحہ ساز صنعت کے سپورٹ مرکز رافائل کو بھی عماد اور قدر میزائل سسٹمز کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔

اس کے بعد سپاہِ پاسداران کی ایرو اسپیس فورس نے شہید علی لاریجانی کے قتل کے جواب میں خرمشہر-4 متعدد وار ہیڈز، قدر متعدد وار ہیڈز، عماد اور خیبر شکن میزائلوں کے ذریعے، “یا اباعبداللہ الحسینؑ” کے رمز کے ساتھ، انتقامی کارروائی انجام دی۔  

ذرائع کے مطابق، صہیونی حکومت کے کثیرسطحی اور جدید دفاعی نظام کو عبور کرتے ہوئے یہ میزائل بغیر کسی بڑی رکاوٹ کے مقبوضہ علاقوں کے قلب میں موجود سو سے زائد فوجی اور سکیورٹی اہداف پر کامیابی سے گرے۔

 حملوں کے بعد تل ابیب کے بعض علاقوں میں بجلی منقطع ہو گئی، جبکہ داخلی امدادی کارروائیاں اور صورتحال پر قابو پانا مشکل ہوگیا۔ ابتدائی اندازوں کے مطابق ان حملوں میں 230 سے زائد افراد ہلاک یا زخمی ہوئے۔

News ID 1938560

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha